worlddigitaltimes.com

ہاکی ورلڈ کپ ۔پاکستان نے کوالیفائی کر لیا

ہاکی کے میدان سے اچھی خبر،پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے جاپان کے خلاف 3 کے مقابلے میں 4 گول سے کا میابی سمیٹی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عماد، سفیان خان، افراز اور ابو محمود سکورر رہے۔ اس کامیابی کےساتھ ہی پاکستان نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹا لیا۔پاکستان نے اس سے قبل 2018 کا ہاکی ورلڈ کپ کھیلا تھا۔

ہاکی ورلڈ کپ اگست میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کو سب سے زیادہ 4 مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔پاکستان 1971 ، 1978 ، 1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ نیدرلینڈز، آسٹریلیا اور جرمنی 3,3 مرتبہ عالمی کپ جیت چکے ہیں۔

WDT

**Irfan Tariq** is a journalist, author, analyst, and Founder & Editor of **World Digital Times**, a modern digital media platform covering major developments in Pakistan and around the world, with a focus on international affairs, geopolitics, defence, foreign policy, diplomacy, global conflicts, and emerging international trends. He is the author of three books, holds a degree in International Relations and a Journalism diploma from City University London, and serves as President of the Pakistan Digital Media Journalist Federation (PDJF). Editor World digital times .com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *